بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 26 مئی 2019 ء

دارالافتاء

 

ایک تولہ سونا اور نقدی ہونے کی صورت میں زکات کا حکم


سوال

کسی کےپاس ایک تولہ سونا ہو اور اسی کے ساتھ 30 ہزار روپے نقد بھی ہوں، تو کیا اس پر زکات واجب ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں ایک تولہ سونے کی موجودہ قیمت اور تیس ہزار نقدی کو جمع کیا جائے تو  موجودہ نصاب سے زیادہ قیمت بن جاتی ہے ؛ اس لیے اس شخص پر سال گزرنے کے بعد زکات ادا کرنا واجب ہوگا،  کل رقم کا ڈھائی فیصد بطورِ زکات ادا کیا جائے گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200550

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں