بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 ذو الحجة 1440ھ- 19 اگست 2019 ء

دارالافتاء

 

اسٹرابیری کھانے کا حکم


سوال

اسٹابری پھل ہے، اس کا کھانا کیسا ہے؟  آیا کیا واقعی یہ جہنم کا پھل ہے؟ اس بارے میں قرآن وحدیث کی روشنی سے مستفید فرمائیں!

جواب

اسٹرابری (Strawberry) ایک ذائقہ دار پھل ہے، جس کو عربی میں ”فراولۃ“ کہتے ہیں، اس کا جہنم کا پھل ہونا کسی بھی شرعی دلیل سے ثابت نہیں ہے، اس کا کھانا بلاشبہ جائز اور حلال ہے۔

باقی جہنمیوں کی غذا کے بارے میں آتا ہے کہ ان کی من جملہ غذا  ”زَقُّوْم“ کا درخت ہوگا،  زقوم ایک خاردار، کڑوا اور زہریلا پودا جسے اردو لغات میں تھوہڑ کا پودا لکھا گیا ہے،  زقوم اور اسٹرابری دونوں نام، صورت، ذائقہ میں بالکل مختلف اور الگ الگ ہیں، اسٹرابری کو زقوم قرار دینا درست نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200590

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے