بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 21 ستمبر 2019 ء

دارالافتاء

 

ارکان اسلام کیا ہیں؟


سوال

ارکانِ اسلام بتادیں؟

جواب

 اسلام کے پانچ بنیادی ارکان  ہیں۔ جیسا کہ حضرت ابو عبد الرحمن عبداللہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ: اسلام کی بنیاد پانچ امور پر ہے: 

'' عن أبي عبد الرحمن عبد الله بن عمر بن الخطاب رضي الله عنهما قال : سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول : « بني الإسلام على خمس : شهادة أن لا إله إلا الله ، وأن محمدا رسول الله ، وإقام الصلاة ، وإيتاء الزكاة ، وحج البيت ، وصوم رمضان ». رواه البخاري ومسلم .

١) گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور بے شک محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں ۔

٢) اور نماز قائم کرنا ۔

٣)اور زکات ادا کرنا۔

٤) اور ( صاحب استطاعت شخص کا )  اللہ کے گھر کا حج کرنا  ۔

٥) اور رمضان کے روزہ رکھنا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143907200105

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے