بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 23 مئی 2019 ء

دارالافتاء

 

ارمش اور ذمل نام رکھنا


سوال

ارمش اور ذمل کیسا نام ہے؟ یہ نام لڑکی کے رکھے جا سکتے ہیں؟

جواب

1۔ " ارمش" کا لفظ "رمش" سے لیاگیا ہے جس کے  معنی آنکھ کے پپوٹوں کا سرخ ہو کر پانی جاری ہونا اور پلکوں کا چپک جانا۔ ( القاموس الوحید: 669)

نامناسب معنی کی وجہ سے یہ نام رکھنا درست نہیں ہے۔ نیز صفت کے اعتبار سے یہ صیغہ لڑکے کے لیے استعمال ہوتاہے۔

2۔ "ذمل" کے معنی اونٹ کا تیز وسبک چلنا ۔

یہ بھی صفت کے اعتبار سے لڑکے کے لیے مستعمل ہے۔بہتر یہ ہے کہ  صحابیات کے  ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کریں ۔

لڑکیوں کے اچھے ناموں کی فہرست معنی کے ساتھ ہماری ویب سائٹ http://www.banuri.edu.pk/islamic-name پر بھی ملاحظہ کی جاسکتی ہے ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201182

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں