بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 22 مئی 2019 ء

دارالافتاء

 

ابجد کے ذریعہ حالات معلوم کرنا


سوال

'' نمرالوجی'' یا ''علمِ ابجد''  کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟ ان کی باتوں پر یقین کرنا اور اس علم کے ذریعے اپنے حالات معلوم کرنا شرعی اعتبار سے کیسا ہے؟

جواب

ابجد کے موافق اعداد کا شمار اور اعتبار کرنابعض چیزوں (مثلاً تاریخِ وفات یا تاریخِ پیدائش )میں جائز ہے،لیکن  ''علمِ ابجد'' اور ''نمرالوجی'' کے ذریعہ ایسا کام لیناجیساکہ علمِ نجوم میں لیاجاتاہے، جیسے فال نکالنا، زائچے بناکر کسی کے حالات معلوم کرنا اور اس پر یقین کرنا وغیرہ یہ جائز نہیں ۔(کفایت المفتی ، 9/222دارالاشاعت)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908201118

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں