بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بچی کے لیے نام کی تجویز


سوال

میری بہن کی بیٹی پیدا ہوئی ہے، تاریخ پیدائش ۲۸ جولائی ۲۰۱۹ ہے ، براہ مہربانی اس کی تاریخ پیدائش کے حساب سے اس کے لیے  کوئی اچھا سا نام بتادیجیے۔

جواب

واضح رہے کہ تاریخِ پیدائش کا نام سے شرعاً  کوئی تعلق نہیں ہوتا ہے، شریعتِ مطہرہ کی ہدایات بچیوں کے نام رکھنے کے متعلق یہ ہے کہ ازواجِ  مطہرات یا دیگر صحابیات مکرمات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کسی نام پر بچیوں کے نام رکھے جائیں یا کم از کم کوئی اچھے معنی والا عربی نام رکھا جائے، ہماری ویب سائٹ پر اسلامی ناموں والے سیکشن میں بہت سے اچھے  اچھے نام موجود ہیں ان کو دیکھ کر اس میں سے منتخب کرلیں، کچھ نام یہاں بھی ذیل میں ذکر کیے جارہے ہیں:

عائشہ، حفصہ، زینب، اسماء، فاطمہ، خدیجہ، رقیہ، کلثوم، جویریہ، صفیہ. فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200078

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں