بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ہم جنس پرستی کی سزا


سوال

ہم جنس پرستی مرد کا مرد کے ساتھ جنسی اختلاط زنا کے زمرے میں آتا ہے ؟ اور اس کی سزا بھی زنا کی سزا ہوگی؟

جواب

ہم جنس پرستی زنا سے زیادہ بدتر جرم ہے سابقہ امتوں میں سے حضرت لوط علی نبینا وعلیہ السلام کی امت پر اسی قبیح عمل کو اختیار کرنے کی وجہ سے عذاب آیا تھا ان کی بستی کو اوپر اٹھا کر زمین پر الٹ دیا گیا تھا اور پھر پتھروں کی بارش برسائی گئی تھی جس سے پوری قو م ہلاک ہوگئی تھی لہذا اس جرم کی شدت زنا سے زیادہ ہے اور  اس کی سزا بھی زنا سے زیادہ سخت ہے مثلا فقہاء کرام نے لکھا ہے کہ اس عمل میں مبتلاء شخص کو قاضٰی سخت سے سخت سزا دے امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ سے یہاں تک منقول ہے کہ اس شخص کو پہاڑ سے نیچے گراکراس پر پتھر برسائے جائیں اس لئے کہ اللہ تعالی نے اس عمل میں مبتلاءقوم کو یہی سزا دی ہے یا آگ میں جلادے یا اور جو سخت سے سخت سزا دینا چاہے دےسکتاہے۔نیز اس عمل کی اخروی سزا بھی بہت زیادہ ہے  کل قیامت کے دن جب ہر شخص اللہ تعالی کے رحم وکرم کابہت زیادہ محتاج ہوگا اس عمل کے کرنےولااللہ تعالی کی نگاہ شفقت اور رحمت سے محروم رہےگا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200222

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں