بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

9 اور 10 محرم میں ہم بستری کا حکم


سوال

کیا 9 اور 10 محرم کے دوران ہم بستری منع ہے؟

جواب

درج ذیل حالات میں میاں بیوی کے لیے ہم بستری کرنا شرعاً ممنوع ہے۔

1۔ روزہ کی حالت میں۔

2۔ احرام کی حالت میں۔

3۔ حاجی کے لیے طوافِ زیارت کرنے سے پہلے تک۔

4۔ ماہواری کے دنوں میں۔

5۔ نفاس (یعنی بچہ کی پیدائش کے بعد  جو خون آتا ہے) کے دنوں میں۔

ان حالات کے علاوہ بقیہ تمام دنوں میں ہم بستری جائز ہے؛ لہذا 9 اور 10 محرم کے درمیان ہم بستری کی ممانعت کا عقیدہ رکھنا یا اسے جائز نہ سمجھنا  درست نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200180

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں