داڑھی کی جو حد ہے اس کے اوپر یعنی گالوں پر جو بال ہوتے ہیں ان کو کاٹنا تو جائز ہے، سوال یہ ہے کہ کیا ان بالوں کو قینچی یا استرے وغیرہ سے ہٹانے کے بجائے چمٹے وغیرہ سے نوچ سکتے ہیں یا نہیں؟ یعنی چمٹے سے نوچنا جائز ہے یا نہیں؟
رخسار کے زائد بال جو داڑھی کا حصہ نہیں ہیں، انہیں ہٹانے یعنی خط بنوانے کی گنجائش ہے، چاہے قینچی یا بلیڈ استعمال کیا جائے یا چمٹا سے ہٹایا جائے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144004201237
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن