بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا مجلس میں ریح خارج کرنا جائز ہے؟


سوال

کیا اسلام میں کھانا کھانے کے دوران ریح خارج کرنا جائز ہے ؟

جواب

واضح رہے کہ از روئے حدیث ایذائے مسلم حرام ہے، لہذا محافل میں یا کھانے کے دوران اس قسم کا قبیح عمل بالقصد کرنا انتہائی بے حیائی اور بد تہذیبی اور مجلس میں شریک باقی افراد کے لیے تکلیف کا باعث ہونے کی وجہ سے درست نہیں۔  نیز بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ قومِ لوط کی ہلاکت کے اسباب میں سے ایک سبب یہ قبیح عمل بھی تھا، لہذا اس عمل سے اجتناب کرنا چاہیے۔

رسول اللہ ﷺ  کی تعلیم تو  قضاءِ حاجت کے حوالے سے یہ ہے کہ کچھ فاصلے پر بیت الخلا جاکر قضاءِ حاجت کرے، جس کی ایک غرض یہ ہے کہ لوگوں کو آواز اور بدبو وغیرہ نہ آئے اور ایذا کا سبب نہ بنے۔ نیز حیا کا بھی یہی تقاضا ہے۔  لہٰذا اگر ایسی صورت پیش آئے تو مجلس سے اٹھ جانا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010201193

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں