لڑکی کے عقیقہ کے لیے کیا بکری ہی ضروری ہے یا بکرے کوبھی ذبح کیا جا سکتا ہے؟
لڑکی کے عقیقہ میں ایک چھوٹا (جانور خواہ وہ بکرا ہو یا بکری، دنبہ ہو یا دنبی، نر بھیڑ ہو یا مادہ بھیر) ، یا بڑے جانور میں ایک حصہ کرنا کافی ہے، لڑکی کے عقیقہ میں بکری کر نا ضروری نہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144010201297
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن