بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا سالی محرم ہے؟


سوال

 کیا سالی کے ساتھ فون پر بلاضرورت بات کرنا گپ شپ لگانا مصافحہ کرنا ساتھ بیٹھنا جائز ہے ؟ حاصل یہ کہ کیا وہ تمام دیگر محارم کی طرح ہے ( جیسا کہ گمان کیا جاتا ہے ) اگر ہو تو بتائیے کہ کن امور میں محارم کی طرح ہے اور کن امور میں نہیں ؟ برائے مہربانی شرعا مفصل جواب عنایت فرمائیں کیوں کہ  یہ تعامل ہمارے معاشرے میں عام ہے ۔

جواب

سالی نامحرم ہے، اس لیے  سالی  کے ساتھ مصاٖفحہ تو مصافحہ بلاضرورت بات چیت کرنا، دیکھنا ،ملنا بیٹھنا  تک جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143809200010

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں