حاجی کو حج سے واپس آنے کے بعد کیا ہر سال قربانی کرنا ضروری ہے؟
واضح رہے کہ قربانی الگ عبادت ہے اور حج الگ عبادت ہے اور قربانی کے وجوب کے لیے قربانی کے دنوں میں صاحبِ نصاب ہونا (یعنی ملکیت میں ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کی قیمت کا مال یا سامان جو کہ حاجاتِ اصلیہ سے زائد موجود ہو)شرط ہے، لہذا جو قربانی کے دنوں میں صاحبِ نصاب ہوگا اس پر قربانی واجب ہوگی۔ اور جو صاحبِ نصاب نہیں ہوگا اس پر قربانی واجب نہیں ہوگی، چاہے اس نے حج کیا ہو یا نہ کیا ہو۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012200144
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن