بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا جامعہ میں شام کے اوقات یا چھٹی کے ایام میں عالم بننے کی کوئی ترتیب ہے؟


سوال

 کیا آپ کے ہاں شام کے اوقات یا چھٹی کے ایام میں عالم بننے کی کوئی ترتیب ہے؟

جواب

باقاعدہ  عالم بننے کے لیے تو آپ کو کل وقتی کسی مدرسہ میں داخلہ لینا ہوگا۔  البتہ زندگی کی مصروفیات میں مشغول افراد جو دین کی بنیادی معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں ان  کے لیے  "دراسات دینیہ" کے عنوان سے  صبح و شام کے اوقات میں  دوگھںٹے کے لیے درس کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، جس میں پڑھ کر باقاعدہ عالم دین تو نہیں بنا جاتا، البتہ دین کی بنیادی ضروریات کی تعلیم بقدر ضرورت دی جاتی ہے۔ جامعہ کے دفتر تعلیمی میں رابطہ کرکے مزید معلومات لی جاسکتی ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143810200030

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں