بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا تاریخ پیدائش کا انسانی زندگی و اخلاق پر اثر ہوتا ہے


سوال

کیا تاریخ کا انسان کے اخلاق یا زندگی پر کچھ اثر مرتب ہوتا ہے جیسا کہ اخبارات میں آتا ہے کہ جون جولائی میں جو شخص پیدا ہوگا اسکی فلاں فلاں عادتیں ہوگی یا جوشخص فلاں تاریخ کو شادی کریں گا اسکو فلاں فلاں مصیبتیں یا فائدیں ملینگے وغیرہ۔ مطلع فرماکر ممنون فرمائیں۔

جواب

اخلاق کا تعلق انسانی تربیت سے ہے، نہ کہ تاریخ پیدائش سے،مزید یہ کہ خدا تعالی نے مستقبل کو انسان سے پوشیدہ رکھا ہے، قرآن کریم میں باری جل شانہ فرماتے ہیں: اور کوئی نہیں جانتا کہ کل کیا کرے گا،  (سورہ لقمان آیت ۳۴)۔ اس لیے محض تاریخوں کو دیکھ کر مستقبل کی پیش گوئیاں کرنا توہمات اور بے بنیاد خیالات سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتے ہیں۔اس لیے ان بے بنیاد باتوں میں اپنی زندگی کے قیمتی اوقات ضایع نہ کریں۔


فتوی نمبر : 143705200033

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں