بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا بیس صفر تک حلیم نہیں بناسکتے؟


سوال

کیا ضروری ہے کہ بیس صفر کے بعد ہی حلیم کھائی جائے، گوشت رکھا ہوا ہے، حلیم پکانے کا دل چاہ رہا ہے؟

جواب

’’حلیم‘‘  یا کوئی بھی کھانے کی ڈش کسی بھی دن بنانا منع نہیں ہے،  جب بھی چاہیں حلیم بناکر کھاسکتے ہیں، البتہ کسی چیز کا کسی خاص دن التزام کرنا اور اس کو ثواب سمجھ کر کرنا یا کسی خاص رسم رواج کی پیروی میں کسی خاص دن کا التزام کرنا یا اہلِ  باطل کے عقائد کے مطابق کسی دن ان چیزوں کے بنانے کا اہتمام کرنا اور ضروری سمجھنا یہ سب چیزیں غلط ہیں، ان سب سے چیزوں سے قطع نظر کوئی اپنے گھر میں دیگر  کھانے کی ڈشوں  کی طرح حلیم بنائے یا حلیم کی دعوت کرے تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201584

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں