بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کریڈٹ کارڈ بنوانا


سوال

کیا کسی شخص کے لیے کریڈٹ کارڈ بنوانا جائز ہے جب کہ سود کی ادائیگی سے محفوظ رہے؟

جواب

کریڈٹ کارڈ کے حصول کی شرائط میں سے ایک شرط یہ بھی ہے کہ اگر وقتِ مقررہ پر رقم ادا نہیں کی تو کارڈ ہولڈر سود ادا کرنے کا پابند ہوگا ،اس شرط پر ایگریمنٹ سود کی ادائیگی پر رضامندی کی دلیل ہے ، جس طرح سود ادا کرنا جائز نہیں، اس کی ادائیگی پر راضی ہونا بھی جائز نہیں ہے ؛ لہذا کریڈٹ  بنوانا جائز نہیں. فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 143904200056

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں