بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کرکٹ میں ہارنے والی ٹیم کا جیتنے والی ٹیم کو کولڈ ڈرنک پلانے کا حکم


سوال

ہم کرکٹ میچ کھیلتے ہیں جو ٹیم ہارتی ہے وہ جیتنے والی ٹیم کو کولڈ ڈرنک پلاتی ہے،  کیا یہ جائز ہے یا حرام کے زمرے میں تو نہیں آتا؟

جواب

واضح رہے کہ شریعتِ مطہرہ میں مقابلے کے اندر جانبین (دونوں فریق) کی جانب سے مالی شرط لگانا ’’جوا‘‘ اور ’’قمار‘‘ کے حکم میں ہے ، اور ’’جوا‘‘و ’’قمار‘‘ شرعاً ناجائز اور حرام ہے، لہذا اگر  کرکٹ یا کسی بھی کھیل میں اس طرح کی شرط لگائی جائے کہ جو ٹیم ہارے گی وہ جیتنے والی ٹیم کو بوتل پلائے گی ایسی شرط لگانا جائز نہ ہو گا۔   فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201570

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں