بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ڈرائی کلین میں دھلنے والے کپڑوں کا حکم


سوال

ڈرائی کلین والے مسلمان اور غیر مسلموں سے اکٹھے کپڑے لیتے ہیں اور پاک اور ناپاک کپڑوں میں کوئی فرق نہیں کرتے، تو کیا اس سے کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں؟ یا پاک ہو کر واپس آتے ہیں؟

جواب

ڈرائی کلین میں جو  کپڑے دھلنے کے لیے  دیے جاتے ہیں چاہے وہ پاک ہوں یا ناپاک ہوں، خواہ ڈرائی کلین والے پاک اور ناپاک کپڑوں میں فرق کرتے ہوں یا نہ کرتے ہوں جب ان پر ناپاکی کا کوئی اثر موجود نہ ہو تو وہ سب پاک ہو کر ہی واپس آتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200645

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں