بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ڈاکٹر فرحت ہاشمی کا ترجمہ تفسیر پڑھنا


سوال

 میں کئی سالوں سے استاد کی تلاش میں ہوں ۔لیکن ابھی تک کوشش جاری ہے کوئی ممکن صورت نہیں بنی۔اگر میں قرآن پاک کو اپنے موبائل میں انسٹال کروں  اور اس سے اپنا درس شروع کروں تو کیا ایسی صورت میں ڈاکٹر فرحت ہاشمی جو  ایک اسلامی سکالرز اور اعلی درجے کی محدثہ ہیں کا درس ہے  سن سکتا ہوں؟ میں ملک سے باہرہوں ۔ ادھر سب اپنی ڈیوٹیوں میں مشغول رہتے ہیں،میرے پاس  اور بھی ترجمے ہیں، مثال کے طور پر  مفتی تقی عثمانی صاحب کا اور مفتی شیرعلی شاہ صاحب مرحوم کا۔

ڈاکٹر صاحبہ تلاوت تجوید ترجمہ اور تفسیر بہت ہی آسان اور مفید طریقے سے سمجھاتی ہیں ۔ آپ کی اصلاح ہمارے لیے بہت اہم اورضروری ہے۔

جواب

ڈاکٹر فرحت ہاشمی کے عقائد و نظریات  جمہور اہلِ سنت و الجماعت کے عقائد و نظریات کے یک سر خلاف ہیں(جیسے اجماعِ امت کو اہمیت نہ دینا، تقلید کو علی الاطلاق شرک کہنا، تین طلاق کو ایک طلاق کہنا، بغیر طہارت کے قرآن چھونا،حالتِ حیض میں نماز کو لازمی سمجھنا وغیرہ)؛ اس لیے ان کے دروس وغیر ہ سے اجتناب ضروری ہے۔اس کےعلاوہ جن حضرات کا آپ نےلکھا ہے ان کی تفاسیر کا اور معارف القرآن( مصنفہ مفتی شفیع صاحب رحمۃ اللہ علیہ) اور تفسیر عثمانی (مصنفہ مولانا شبیر احمد عثمانی رحمۃاللہ علیہ)اور بیان القرآن (حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ) وغیرہ سے آپ استفادہ کرسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200601

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں