جب چاند یا سورج گرہن لگا ہو تو کیا حاملہ عورتیں سو سکتی ہیں؟ اور کیا وہ بیٹھ کر آرام کر سکتی ہیں؟
عوام میں جو یہ باتیں مشہور ہیں کہ''چاند گرہن کے وقت حاملہ عورتیں سو نہیں سکتیں''، ''بیٹھ کر آرام نہیں کر سکتیں''، ''چھری چاقو وغیرہ استعمال نہیں کر سکتیں''، ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ اگر ان باتوں کا تعلق شریعت سے سمجھاجائے کہ شریعت نے ایسی کوئی راہ نمائی کی ہے تو درست نہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909201546
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن