بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پیشاب کے بعد چند قطروں کا آنا


سوال

مجھے پیشاب کے قطرے آتے ہیں،جیسے ہی میں پیشاب کرتاہوں تواس کے بعد دوتین قطرے آتے ہیں،پھر بند ہوجاتے ہیں،اس میں مجھے نمازپڑھنے میں مشکل ہے،اس کاکوئی حل تجویزفرمادیں،اس کاکوئی علاج بھی بتادیں۔

جواب

صورت مسئولہ میں چوں کہ آپ کو پیشاب کے بعد دوتین قطرے آتے ہیں پھربندہوجاتے ہیں، اس لیے آپ شرعی طورپرمعذورنہیں ہیں،آپ نمازکے وقت سے پہلے حاجت سے فارغ ہوکرقطروں کے نکلنے کاانتظارکریں، ٹشوپیپر یا ڈھیلا وغیرہ عضو مخصوص پر رکھ کر جسم کو حرکت دیں یا ایک آدھ قدم چلیں،جب قطرے بندہوجائیں اور آپ کواطمینان ہوجائے پھروضوکرکے نمازاداکریں۔

پیشاب کے بعد قطروں سے کپڑوں کوبچانے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ حاجت سے فراغت کے بعد زیرجامہ (انڈرویئر وغیرہ )میں ٹشو پیپر رکھ دیں،نمازسے قبل ٹشونکال دیں ،دوبارہ استنجاکرنے کی حاجت نہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143805200014

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں