بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

پیر کی تعریف میں غلو کرنا درست نہیں


سوال

ہمارے ہاں ایک صاحب نے اپنے پیر کی تعریف میں کہا کے"پیر صاحب کی جوتیوں کا تلوا بھی میری داڑھی سے زیادہ محترم ہے" اس پر ہنگامہ ہوگیا کہ ان صاحب نے داڑھی کی توہین کی ہے ، براہ کرم رہنمائی فرمائیں ۔

جواب

مذکورہ شخص کی یہ گفتگوسخت غلو ،بے ادبی اورکھلی ہوئی جہالت ہے،ایسے شخص کواس طرح کلمات سے توبہ کرنی چاہیے اورآئندہ ایسی گفتگوسے اجتناب کرناچاہیے۔پیر کا ادب واحترام اپنی جگہ مگر احترام کے ضمن میں دینی شعائر  کی بے ادبی سخت نادانی ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143711200027

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں