کوئی اپنے باس سے ایسے ایگریمینٹ پر سائن کرائے جس میں وہ یہ لکھےاگر اس کو کچھ ہوجاتا ہے تو اس کا باس اس کے بیوی بچوں کو اتنا خرچ ہر مہینے دےگا تو کیا یہ جائز ہے؟
مذکورہ ایگریمنٹ اگر پنشن ہے کہ جس میں ادارہ اپنے اوپر لازم کرتا ہے کہ ملازم کی موت کے بعد اس کی بیوی کو ہر ماہ کچھ رقم دی جائے گی تو یہ کمپنی کی جانب سے تبرع ہے،اس طرح کا ایگریمنٹ لکھنا جائز ہے۔ اگر کوئی اور عقد ہے جیسا کہ سوال سے ظاہر ہے توناجائز ہوگا۔ دوسرا عقد ہونے کی صورت میں ایگریمنٹ کی تفصیل لکھ کر دوبارہ سوال کرلیجیے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909202319
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن