بچی کا نام "پریہان" رکھنا کیسا ہے؟
تلاش کے باوجود اردو اور فارسی لغت میں لفظ ’’پریہان‘‘ نہیں ملا، چوں کہ یہ ایک مہمل لفظ ہے، اس لیے ’’پریہان‘‘ نام رکھنے کے بجائے زیادہ بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام اَزواجِ مطہرات یا دیگر صحابیات مکرمات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کسی کے نام پر یا کوئی اچھے معنی والا عربی نام رکھیں۔ ہماری ویب سائٹ پر اسلامی ناموں کے سیکشن میں سے بھی نام منتخب کرسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012200573
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن