ہمارے گھروں میں زمین پر ٹینکی بنی ہوئی ہوتی ہے، اگر اس میں چڑیا گر کر مر جائے تو پانی کا کیا حکم ہے؟ اور ٹینکی کو پاک کرنے کا طریقہ کیا ہے؟
اگر ٹینکی میں چڑیا گر جائے اور وہ زندہ نکال لی جائے تو اس کے گرنے سے ٹینکی ناپاک نہیں ہوگی،اوراگرچڑیامردہ نکالی گئی ہو توٹینکی ناپاک ہوجائے گی،اگر مذکورہ ٹینکی 225 اسکوائر فٹ سے کم ہے توٹینکی کوپاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس کو خالی کرکے تین مرتبہ دھویا جائے اور ہر مرتبہ اس کے پانی کو نکالا جائے گا اور اگر یہ مشکل ہو تو اس میں ایک جانب سے پانی داخل کیا جائے اوردوسری جانب سے وہ بہہ پڑے تو اس ٹینکی پرطہارت کاحکم لگایاجائے گا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143908200516
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن