بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ٹیلی نار ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں ہزار روپے رکھنے پر ملنے والے فری منٹس کا حکم


سوال

ٹیلی نار ایزی پیسہ کے اکاؤنٹ میں اگر ہزاروپے رکھیں توہروز 50 فری منٹس ملتے ہیں، ان کا شرعاً کیا حکم ہے؟

جواب

ٹیلی نار ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں صارف جو رقم رکھتا ہے، اس کی حیثیت قرض کی ہوتی ہے  اور قرض دے کر اس سے نفع اٹھانا شرعاً سود ہے؛ اس لیے مذکورہ قرض کے بدلہ میں کمپنی جو فری منٹس دیتی ہے ،ان کااستعمال جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200936

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں