بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ٹنکی طول وعرض میں کم ہو لیکن گہرائی میں دہ در دہ ہو تو اس کا حکم


سوال

آپ نے پانی کی ٹنکی کا جو حساب بتایا تھا کہ 225 اسکوائر فٹ ہو اور ایک فٹ گہری ہو تو کیا اگر کسی ٹنکی میں اتنی مقدار کا پانی آتا ہو اگرچہ وہ اتنی چوڑی نہ ہو لیکن گہری اس سے زیادہ ہو تو کیا پھر بھی پاک کرنے کا یہی طریقہ ہے یا پھر کچھ اور طریقہ ہے؟

جواب

اگر پانی  کی  ٹنکی کی وسعت طول وعرض میں چالیس ہاتھ  / 225 اسکوائر فٹ سے کم ہے تو یہ  ٹنکی دہ در دہ  شمار نہیں ہوگی،  گہرائی کی زیادتی سے طول و عرض کی کمی کی تلافی نہ ہوگی۔(فتاوی رحیمیہ 4/42) فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144004200168

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں