بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

وتر کی قضا لازم ہے


سوال

اگر عشاء کی نماز کسی وجہ سے قضا ہو جائے تو  قضا نماز کی ادائیگی میں وتر کی نماز کی قضا کا کیا حکم ہے؟ 

جواب

وتر کی نماز پڑھنا واجب ہے؛  لہذا اگر کسی شخص کی عشاء  کی نماز قضا ہوگئی ہو تو اس کے ذمہ وتر کی قضا پڑھنا بھی ضروری ہے۔قضا کرتے وقت پہلے عشاء کی فرض نما زپڑھی جائے گی اور اس کے بعد وتر کی قضا کی جائے گی۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202326

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں