بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

وتر میں دعائے قنوت کی جگہ دوسری دعا پڑھنا


سوال

کیا وتر میں دعائے قنوت کے علاوہ کوئی اور دعائے  مأثورہ پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

وتر کی نماز میں قنوت پڑھنا واجب ہے، اور مخصوص دعا « اللهم انا نستعینک ...الخ »پڑھنا سنت ہے،دعائے قنوت کی جگہ اگر کوئی ماثور دعا ایسی پڑھی جو کلام الناس کے مشابہ نہ ہوتو اس سے بھی واجب ادا ہوجائے گا، البتہ سنت رہ جائے گی، ہاں دعائے قنوت پڑھنے کے ساتھ کوئی اور ماثور دعا بھی پڑھ لی تو حرج نہیں ہے۔ اور اگر کسی شخص کو  دعائے قنوت یاد نہ ہو تو «ربنا آتنا في الدنیا حسنةً وفي الآخرة حسنةً وقنا عذاب النار»پڑھ سکتاہے، (لیکن دعائے قنوت یاد کرنے کی کوشش جاری رکھے اور دعا ئے قنوت یاد ہوتے ہی اس کے  پڑھنے کا اہتمام کرے)۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200864

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں