بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

واجب الوصول تنخواہ پر زکاۃ کا حکم


سوال

میرے پاس 5 تولہ سونا اور نقدی ایک لاکھ روپے ہیں . اور میں جس کمپنی میں کام کرتا ہو وہ تین ماہ کی تنخواہ  روک کر رکھتے ہیں . پوچھنا یہ ہے کہ میری تین ماہ کی جو تنخواہ روک کر رکھتے ہیں کمپنی والے اس کی بھی زکاۃ دینی ہوگی؟

جواب

کمپنی والوں نے جو تنخواہ روک  رکھی ہے وہ اب تک آپ کی ملکیت میں نہیں آئی، وہ دین ضعیف ہے۔ لہٰذا آپ پر اس مال کی زکاۃ دینا لازم نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201033

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں