اگر لڑکا اور لڑکی قرآن پاک کو گواہ بنا کر ایک دوسرے کو قبول کر لیں تو نکاح ہو جا ئےگا؟
نکاح میں گواہی کے لیے دو عاقل بالغ مردوں یا ایک مرد اور دو عورتوں کا موجود ہونا ضروری ہے، قرآن پاک کو گواہ بنانے سے نکاح نہیں ہوتا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143907200062
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن