بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نکاح کن چیزوں سے ٹوٹ جاتا ہے؟


سوال

نکاح کن چیزوں سے ٹوٹ جاتا ہے؟

وہ کون سے عمل ہیں جن سے بیوی حلال نہیں رہتی؟

جواب

1۔ طلاق، خلع،لعان،  ایلاء وغیرہ سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے۔ 

2۔ نکاح برقرار رہتے ہوئے  بیوی کے حرام ہونے کی دو صورتیں ہیں:

پہلی صورت وقتی حرام ہونا۔ جیسے احرام کی حالت میں، یعنی حج کے احرام میں طوافِ زیارت سے قبل اور عمرے کے احرام میں عمرے کی تکمیل تک، ظہار کرنے کی صورت میں کفارہ ادا کرنے سے قبل وغیرہ وغیرہ۔

دوسری صورت ہمیشہ کے لیے حرام ہونے کی ہے اور یہ اس وقت ہوتی ہے کہ جب شوہر اپنی بیوی کی ماں یا بیٹی کے ساتھ زنا کرلے یا حرمت مصاہرت کا باعث بننے والا کوئی عمل کربیٹھے۔

مذکورہ بالا تمام مسائل کی تفصیل کتب فقہ میں ہے، یہاں ان سب کا احاطہ کرنا ممکن نہیں جس کی وجہ سے چند کا ذکر کردیا گیا ہے ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200721

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں