نماز کا فدیہ کتنا ہے؟ اور اس فدیہ کا مصرف کیا ہے؟
ایک نماز کا فدیہ ایک صدقہ فطر کے برابر ہے اور روزانہ وتر کے ساتھ چھ نمازیں ہیں تو ایک دن کی نمازوں کے فدیے بھی چھ ہوئے، اور ایک صدقہ فطر تقریباً پونے دو کلو گندم یا اس کاآٹا یا اس کی قیمت ہے، کراچی اور اس کے مضافات میں اس سال ایک فطرہ کی رقم ۹۰ روپے بن رہی ہے۔ فدیہ کا مصرف وہی ہے جو زکاۃ کا مصرف ہے یعنی مسلمان فقیر جو سید اور ہاشمی نہ ہو اور صاحب نصاب بھی نہ ہو ۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909200270
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن