کیا نماز کی ہر رکعت میں بسم اللہ پڑھنا لازمی ہے?
نماز میں سورہ فاتحہ سے پہلے بسم اللہ پڑھنا مسنون ہے، جب کہ سورہ فاتحہ کے بعد سورت پڑھنے سے پہلے بسم اللہ پڑھنا مستحب ہے، فرض یا واجب نہیں۔ اور یہ حکم امام اور منفرد کے لیے ہے، مقتدی کے لیے بسم اللہ پڑھنے کا حکم نہیں ہے۔
البحر الرائق میں ہے:
"إن سمی بين الفاتحة و السورة كان حسناً عند أبي حنيفة". ( فصل: إذا أراد الدخول في الصلاة كبر، ١/ ٣١٢، ط: سعيد) فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144004201056
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن