بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نفسیاتی بیماری کا علاج


سوال

میں پیدائشی طور پر مرد ہوں، پر بچپن سے مجھے یہ لگتا ہے کہ میں لڑکی ہوں اور میرا جسم میرا نہیں، میں  سینتیس سال کا ہوں۔میں نفسیاتی ڈاکٹر کے پاس بھی گیا، لیکن کسی کے پاس حل نہیں ہے، نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ خود کشی کرنے کو دل چاہتا ہے۔ براہِ کرم میرے اس مسئلہ کا حل بتائیں!

جواب

آپ اپنی بیماری سے پریشان نہ ہوں، اس لیے کہ اللہ تعالی ہر مصیبت اور بیماری پر صبر کے نتیجے میں انسان کو اجر دیتے ہیں، اس مصیبت کی وجہ سے اس کے گناہوں کو معاف فرما دیتے ہیں، اور درجات بلند فرماتے ہیں۔ نیز مایوس بھی نہ ہوں، اپنی اس بیماری کا علاج جاری رکھیں اور پرامید رہیں کہ اللہ سبحانہ وتعالی ان شاءاللہ آپ کو صحت یابی عطا فرمائے گا۔اور اس بات کا یقین رکھیں کہ اس بیماری اور وسوسوں پر اللہ سبحانہ و تعالی آپ کو اجر دے رہے ہیں۔

خود کشی شرعاً حرام ہونے کے ساتھ ساتھ عقلاً بھی مسائل کا حل نہیں ہے، جس قدر ہوسکے مذکورہ وسوسے کو ذہن سے ہٹائیے، اور نیک مجالس میں اپنی شرکت بڑھائیے، دین کے کاموں میں خود کو مشغول رکھیے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200925

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں