بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نذر مانی ہوئی بکری نے بچہ جنا تو اس کا کیا حکم ہے؟


سوال

ایک شخص بکری کی نذر مانے اور نذر مانی ہوئی بکری بچہ جن لے تو اب صرف بکری نذر میں دی جائے یا بچہ بھی ؟

جواب

جس بکری کی نذر مانی ہے اگر اس نے بچہ جن لیا تو بکری کے ساتھ بچہ بھی نذر میں دینا لازم ہے۔

الدر المختار شرح تنوير الأبصار : (6 / 322):
"ولدت الأضحية ولداً قبل الذبح يذبح الولد معها، وعند بعضهم يتصدق به بلا ذبح".

حاشية رد المختار على الدر المختار :(6 / 323):
"قال في البدائع: وقال في الأصل: وإن باعه تصدق بثمنه؛ لأن الأم تعينت للأضحية والولد يحدث على صفات الأم الشرعية، ومن المشايخ من قال: هذا في الأضحية الموجبة بالنذر أو ما في معناه كشراء الفقير وإلا فلا؛ لأنه يجوز التضحية بغيرها فكذا ولدها ..." الخ
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200457

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں