بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوہ کی عدت کے دوران میت والے گھر میں میٹھا بنانا جائز ہے


سوال

میرے والد محترم کے انتقال کو عید کے دن 4 مہینے ہوجائیں گے اور والدہ عدت میں ہوں گی، تو ایسی صورت میں عید الفطر کے دن گھر میں میٹھا  بنانے کی اجازت ہے یا نہیں؟

جواب

میت والے گھر میں کھانا یا میٹھا بنانے کی ممانعت شریعت میں منقول نہیں، میت کے گھر والوں کے لیے (شرعی حدود میں رہ کر) تین دن سوگ منانا حدیث سے ثابت ہے، لیکن ان دنوں میں بھی اگر  پڑوس یا اعزہ واقارب کی طرف سے کھانا نہ آئے تو میت کے گھر والوں کے لیے خود کھانا بناکر کھانے میں شرعاً کوئی حرج نہیں ہے،  لہذا آپ کے گھر میں عیدکے موقع پر میٹھا بناناجائز اور درست ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200863

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں