بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مکان کی تعمیر میں لگائی ہوئی رقم کامطالبہ کرنا


سوال

ایک گھر جو کہ باپ کی ملکیت ہے اس کی تعمیر میں سب بھائیوں نے رقم لگائی ہے کسی نے کم کسی نے زیادہ، اب باپ کے انتقال کے بعد جب گھر تقسیم ہوگا تو بھائی تعمیر میں لگائی رقم کا مطالبہ کر سکتا ہے جب کہ سب مشترکہ رہتے ہیں اور کھانا پینا بھی مشترکہ ہے؟

جواب

اگر بھائیوں کی طرف سے یہ رقم والد کی زندگی میں بغیر کسی صراحت کے لگا ئی گئی تھی تو اب انہیں کسی قسم کے مطالبہ کا حق نہیں ہے  اور اگر رقم لگاتے ہوئے کسی قسم کی صراحت ہوئی تھی کہ یہ قرض ہے یا بطور شراکت ہے تو اسی کے مطابق عمل کیا جائےگا ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200097

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں