بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

موقوفہ زمین متولی کے حوالے کرنے کے بعد واپس لینا


سوال

کسی شخص نے اپنی کچھ زمین کسی اور کو دی اور اسے کہا: میں نے یہ زمین مسجد بنانے کے لیے وقف کی ہے،  آپ اس پر مسجد بنائیں اور دسرے شخص نے مسجد کے لیے چندہ جمع کرنا شروع کیا، ایک  یا دو سال بعد پہلے فرد نے کہا : میں یہ زمین آپ کو نہیں دیتا ہوں،  مجھے واپس کرو۔  دوسرے فرد نے کہا : میں نے تو کچھ کام بھی شروع کیا ہے۔  اب مسئلہ یہ ہے کیا یہ زمین پہلے فرد کو ملے گی یا نہیں؟

جواب

مذکورہ زمین مسجد کے لیے وقف کرنے کے بعد واقف نے کسی کو متولی بناکر موقوفہ زمین اس کے حوالے کردی تھی اور اب وہ متولی سے زمین واپس لینا چاہتا ہے تو واضح رہے کہ واقف متولی کو موقوفہ زمین کی تولیت سے معزول تو کرسکتا ہے لیکن وقف باطل نہیں کرسکتا، لہذا اگر واقف متولی سے موقوفہ زمین واپس لینا چاہے تو لےسکتا ہے، لیکن اسے مسجدکے علاوہ کسی اور مصرف میں استعمال نہیں کرسکتا، نیز متولی نے مسجد کے لیے جو چندہ جمع کیا ہے اسے مسجد کی تعمیر میں صرف کرنا لازم ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200832

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں