موبائل میں قرآن پاک رکھا ہوا ہے یہ ہر وقت جیب میں ہوتا ہے اس صورت میں باتھ روم جاسکتے ہیں، کہیں بے ادبی تو نہیں ہو رہی؟
صورتِ مسئولہ میں قرآنک اپلیکیشن موبائل اسکرین پر ڈسلے ہونے کی صورت میں موبائل بیت الخلا میں لے جانا ممنوع ہوگا، بصورتِ دیگر ساتھ لے جاسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008200984
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن