بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

موبائل میں قرآنک اپلی کیشن انسٹال کرنا، اور ایسا موبائل بیت الخلاء میں لے کر جانا


سوال

جس موبائل میں گانا بجانا ہو اس میں قرآنِ مجید ڈاون لوڈ کرنا جائز ہے یا نہیں؟ اور جس موبائل میں قرآنِ مجید ہو اس کے ساتھ بیت الخلا میں داخل ہونا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

موبائل میں قرآنِ مجید ڈاؤن لوڈ کرنا اور موبائل سے قرآن کی تلاوت کرنا  دونوں جائز ہے، البتہ جب موبائل اسکرین پر قرآن مجید  کھلا ہو تو اسے چھونے کے لیے باوضو ہونا ضروری ہے، اسکرین کے علاوہ موبائل کے دیگر حصوں کو چھوسکتے ہیں۔

اگر موبائل میں  قرآن کریم  یا تفسیر کا صفحہ اسکرین پر کھلا ہو ا ہو یا تلاوت جاری ہو تو اس کو لے کر بیت الخلا جانا جائز نہیں، بصورتِ دیگر گنجائش ہے، لیکن خلافِ اولیٰ ہے۔ نیز   جس طرح کسی ڈائری میں قرآن کریم کی کوئی آیت لکھی ہوئی ہو، تو اس کا بھی یہی حکم ہے، لہٰذا ایسی ڈائری بند بھی ہو تو زیادہ  ادب کا تقاضا  اور بہتر یہی ہے کہ بیت الخلا کے باہر کسی محفوظ جگہ  پر رکھ کر جائے۔

باقی موبائل ہو یا دیگر آلات ان سے گانے باجے سننا جائز نہیں ہے، لہٰذا اس وجہ سے موبائل میں قرآنِ مجید کی تلاوت نہ کرنا کہ اس میں گانے باجے سنتے ہیں، دانش مندی نہیں ہے، ہونا یہ چاہیے کہ ان آلات کو کسی ناجائز کام میں استعمال ہی نہ کیا جائے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201003

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں