کیا منی ناپاک ہے؟ منی کپڑوں پر لگ جائے تو کیا کرنا چاہیے؟
منی ناپاک ہے۔ اگر کپڑے کو لگ جائے تو دھو کر پاک کرنا ضروری ہے ۔ یعنی اس قدر دھونا ضروری ہے کہ مادہ منویہ کا اثر ختم ہوجائے، یا تین بار اس طرح دھوئے کہ ہر مرتبہ دھونے کے بعد اچھی طرح نچوڑ لے کہ پانی کے قطرے ٹپکنا بند ہوجائیں تو کپڑا پاک ہوجائے گا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144007200017
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن