بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مغرب کی اذان اور نماز میں وقفہ


سوال

غیر رمضان میں پورا سال مغرب کی اذان اور اقامت کے درمیان اندازاً کتنے منٹ یا کتنے سیکنڈ کا وقفہ کرنا درست ہے؟ اور رمضان میں کتنے منٹ؟

جواب

مغرب کی اذان اوراقامت کے درمیان امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک تین چھوٹی آیات یاایک بڑی آیت کے بقدرکھڑے کھڑے وقفہ کیاجاسکتاہے،اس سے زیادہ وقفہ کرناجائزنہیں، (الغرض اتنا وقفہ ہوکہ اذان کے بعد کی دعا اور درود شریف اعتدال کے ساتھ پڑھ لے۔)اس سے زیادہ وقفہ،خصوصاً مروجہ وقفہ (جس میں کئی مفاسداورخرابیاں پائی جاتی ہیں )کی فقہ حنفی میں گنجائش نہیں۔البتہ رمضان المبارک میں اتناوقفہ کرناکہ لوگ جماعت میں شریک ہوسکیں ،درست ہے۔ فقط واللہ اعلم

تفصیل کے لیے ماہنامہ بینات ،ماہ ذوالحجہ 1437ھ/اکتوبر2016،ص:20تا24 اور ماہ محرم الحرام 1438ھ/نومبر 2016ء ص:14 تا 17ملاحظہ فرمائیں۔

http://www.banuri.edu.pk/articles/topic/ahkam-u-masail-u-fatawa


فتوی نمبر : 143802200012

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں