بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

معذور کے وضو کا حکم


سوال

اگر وضو کرنے کے بعد ہوا خارج ہوجائے، دوبارہ وضو کرنے کے بعد پھر ہوا خارج ہو  اور یونہی بار بار ہوتا رہے تو ایسی صورت میں کیا حکم ہے؟ 

جواب

اگر وضو کرنے کے بعد وضو برقرار نہ رہتا ہو ،  بار بار ہوا خارج ہوتی ہو اوریہ سلسلہ کسی بھی ایک  نماز کے پورے وقت جاری رہے اور اتنا وقفہ بھی نہ ہوجس میں یہ شخص وضو کرکے اس وقت کی فرض نماز پڑھ سکے تو یہ شخص شرعی معذور کے حکم میں ہوگا، یعنی اس کے لیے حکم یہ ہے کہ ہر نماز کے وقت میں وضو کرے اور اس وضو سے فرض نماز اور اس کے ساتھ سنتیں اور نوافل وغیرہ پڑھ لے، اور  اگلی نماز کے وقت  دوبارہ وضو کرے ، جب تک  کسی نماز کا مکمل وقت ہوا خارج ہوئے بغیر نہ گزر جائے یہ شخص شرعی معذور رہے گا اور اس کے لیے  یہی حکم ہوگا۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 143812200044

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں