بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

معتکف مؤذن کا مسجد سے باہر کمرہ میں جا کر اذان دینے کا حکم


سوال

ایک مسجد میں مؤذن اعتکاف میں بیٹھے ہیں، محراب کے برابر میں اذان دینے کے لیے چھوٹا سا کمرہ بنا ہوا ہے، محراب سے جانا پڑتا ہے، مؤذن اعتکاف کی حالت میں اذان دے سکتا ہے یا نہیں؟ جب کہ اذان دینا ان کے ذمہ ہے۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں معتکف مؤذن مذکورہ کمرے میں اذان دینے جاسکتاہے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

الفتاوى الهندية (1/ 212)

'' ولو صعد المئذنة لم يفسد اعتكافه بلا خلاف، وإن كان باب المئذنة خارج المسجد، كذا في البدائع'' ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200591

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں