انجکشن (مصنوعی افزائش نسل) سے پیدا ہونے والے جانور کی قربانی کرنا جائز ہے ؟
جانور اپنی ماں کے تابع ہوتے ہیں؛ لہذا انجیکشن وغیرہ کے ذریعے مادہ منویہ حلال جانور (مثلاً گائے ، اونٹ، بکرا وغیرہ) کی مادہ میں داخل کیا جائے اور اس سے بچہ پیدا ہوتو ایسے جانور کی قربانی جائز ہے۔
الفتاوى الهندية (5/ 297):
’’فإن كان متولداً من الوحشي والإنسي، فالعبرة للأم، فإن كانت أهليةً تجوز وإلا فلا‘‘. فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012200151
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن