بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد کے بیت الخلا میں بیڑی/ سگریٹ پینا اور تھوکنا


سوال

مسجد کے بیت الخلا میں بیڑی/ سگریٹ پینا اور پان تھوکنا کیسا ہے؟

جواب

''بیت الخلا'' خواہ گھر کا ہو اس میں کھانا ، پینا اور پان وغیرہ تھوکنا مکروہ ہے، مسجد کے بیت الخلا میں اس کی کراہت اور بھی زیادہ ہوجائے گی کہ سگریٹ وغیرہ کی بدبو اور پان کی پیک دیگر لوگوں کی تکلیف کا سبب بنے گی، نیز پان تھوکنے سے گندگی ہوتی ہے اور صفائی کے نظم میں خلل ہوتاہے، اس لیے بھی ناپسندیدہ عمل ہے۔

'' ومن آدابه أن لا يأكل ولا يشرب في الخلاء''۔  (شرح البخاری للسفیری 2/322، ط:دارالفکر)فقط  واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200695

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں