بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نمازِ قصر کہاں سے شروع کی جائے گی؟


سوال

 میری رہائش اورنگی ٹاؤن 5 نمبر پر ہے تو میرا اگر پندرہ دن سے کم سفر کا ارادہ ہو تو میں قصر نماز گھر سے نکلنے کے بعد شروع کروں گایا کراچی گیٹ سے نکلنے کے بعدسے شروع کرنا ہوگی؟؟اسی طرح واپسی پر قصر نماز کی انتہا کراچی گیٹ میں داخل ہونے کے بعد ہوگی یا اپنے علاقے اورنگی ٹاؤن میں داخل ہونے کے بعد ہوگی؟

جواب

جوشخص مسافتِ سفریعنی48میل یا77٫24 یعنی تقریباً  سواستترکلومیٹر کی مسافت تک سفرکے ارادے سے نکلا ہو اور کسی ایک شہر یا بستی میں پندرہ دن یا اس سے زیادہ ٹھہرنے کا ارادہ نہ ہو تو ایساشخص اپنے شہرکی آبادی اورحدودختم ہونے کے بعد یعنی اپنے شہرسے نکلتے ہی قصرنمازاداکرے گا۔اورجب سفرسے واپسی پراپنے شہرکی حدودمیں داخل ہوگیاتواب مکمل نمازاداکرے گا۔

لہذا جب آپ اپنے گھر سے مذکورہ مسافت سفر کی نیت سے نکلیں تو  گھر سے نکلنے کے بعد قصر نہیں کریں گے، بلکہ کراچی شہر کی آبادی سے نکلتے ہی نماز قصر اداکریں گے،اور واپسی میں جیسے ہی آبادی میں داخل ہوجائیں اگرچہ گھر نہیں پہنچے تو قصر کا حکم ختم ہوجائے گااور مکمل نہیں ادا کریں گے۔

حاصل یہ ہے کہ شرعی مسافتِ سفرکی نیت سے شہریابستی سے  نکلتے ہی قصرکاحکم شروع ہوجاتاہےاورجہاں سے قصر کاحکم شروع ہوتا ہے وہاں واپس پہنچ کرقصرکاحکم ختم ہوجاتا ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202090

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں