پیتل کی انگوٹھی مرد استعمال کرسکتا ہے؟
مردوں کے لیے چاندی کے علاوہ کسی اور دھات کی انگوٹھی پہننا جائز نہیں ہے، لہذا مرد کے لیے پیتل کی انگوٹھی کا استعمال جائز نہیں ہے۔ چاندی کی انگوٹھی استعمال کرتے ہوئے اس بات کا خیال رہے کہ اس کا وزن ساڑھے چار ماشہ سے کم ہی ہو، جیساکہ فتاوی شامی (۶/۳۵۹)میں ہے:
"وروى صاحب السنن بإسناده إلى عبد الله بن بريدة عن أبيه أن رجلاً جاء إلى النبي وعليه خاتم من شبه، فقال له: ما لي أجد منك ريح الأصنام! فطرحه ثم جاء وعليه خاتم من حديد، فقال: مالي أجد عليك حلية أهل النار! فطرحه، فقال: يا رسول الله من أي شيء ؟أتخذه قال: اتخذه من ورق ولاتتمه مثقالاً. فعلم أن التختم بالذهب والحديد والصفر حرام، فألحق اليشب بذلك؛ لأنه قد يتخذ منه الأصنام، فأشبه الشبه الذي هو منصوص معلوم بالنص". فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144010200511
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن